انصاف کی کرسی پرموجود لوگوں کی اللہ کےحضورپوچھ گچھ ہوگی

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ انصاف کی کرسی پرموجود لوگوں کی اللہ کے حضور سب سے زیادہ پوچھ ہوگی۔
لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ووٹ کا تقدس ہونا چاہیے ، مینڈیٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے ، ووٹ کا احترام ہوگا توملک ترقی کرے گا، ہمارا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں گھرکرچکا ہے ، ہمیں ووٹ کا تقدس بحال کرنا ہے اوریہ پیغام ہمیں ملک بھرمیں پھیلانا ہے ۔ ایک فیصلہ انسان کا اورایک اللہ کا فیصلہ ہوتا ہے ، جولوگ انصاف کی کرسی پربیٹھے ہیں اللہ کے سامنے سب سے زیادہ جواب دہ انہیں ہونا ہے 

مزید پڑھیں :کوئٹہ:سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ سے4 اہلکارشہید

گالی گلوچ اورالزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کو صادق اورامین قراردیا گیا اورہم جوعوام کی خدمت کررہے ہیں انہیں گھربھیج دیا گیا۔نوازشریف نے مزید کہا کہ مخالفین کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ انہوں نے منافقت اورجھوٹ کی سیاست کی ہے ، عمران خان نے سیاست کوخراب کیا اورگالی گلوچ کا کلچرمتعارف کروایا، لودھراں کے ضمنی انتخاب کا جونتیجہ آیا وہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، دل چاہتا ہے کہ لودھراں جاکر وہاں کے عوام شکریہ ادا کروں۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
انصاف کی کرسی پرموجود لوگوں کی اللہ کےحضورپوچھ گچھ ہوگی
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں