سلمان خان کا محبت کے دن پر خوبصورت تحفہ

ممبئی: سلمان خان محبت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کو نہیں بھولے اور اس دن انہوں نے اپنے تمام پرستاروں کو بہت ہی خوبصورت تحفہ دیا ہے۔

عید، دیوالی ہو یا کوئی بھی تہوار ہو سلو میاں اپنے مداحوں کو کبھی نہیں بھولتے، عید کے موقع پر بھی سلمان بالی ووڈ کے واحد سپر اسٹار ہیں جو اپنے چاہنے والوں کو سب سے پہلے مبارکباد دیتے ہیں لہٰذا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ محبت کے عالمی دن کے موقعے پر سلو میاں خود سے محبت کرنے والوں کو بھول جائیں۔ ویلنٹائن ڈے پر جہاں تمام محبت کرنے والے لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں وہیں سلمان خان نے اپنے چاہنے والوں کو ٹویٹر پرمبارکباد دی۔



ہمیں ملک و قوم سے محبت کا جذبہ پیدا کرنیوالی فلمیں بنانی چاھئیں؛ زارا شیخ

سلمان خان نے ٹویٹر پر اپنے بہنوئی آیوش شرما کی فلم’’لو راتری‘‘کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’آپ سب کو ویلنٹائن ڈے مبارک ہو‘‘۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
سلمان خان کا محبت کے دن پر خوبصورت تحفہ
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں