کوئٹہ:سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ سے4 اہلکارشہید

کوئٹہ: لانگوآباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں دہشت گرد گشت پر مامور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ۔ جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکارموقع پرپہنچ گئے اورلاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں :مشعال خان قتل:اے ٹی سی کا فیصلہ پشاورہائی کورٹ میں چیلنج

دہشت گردی کی کارروائی کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے فورسزکی گاڑی پر مختلف اقسام کے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے ، گولیوں کے خول قبضے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
کوئٹہ:سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ سے4 اہلکارشہید
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں