پی آئی اے انتظامیہ کا کلراسکیم تبدیل کرنےکا فیصلہ

کراچی: جہازوں کی دم (ٹیل) پر مارخور کے لوگو اور جہاز دیگر حصوں پر تبدیلی کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے قومی ایئرلائن کے تمام نیٹ ورک کی کلر اسکیم بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایئرلائن کے اندرون وبیرون ملک قائم ٹکٹ دفاتر ،سیلز پوائنٹ اور ایئر پورٹس پر دفاترکی کلر اسکیم تبدیل کی جائے گی،ایئرلائن کے متعلقہ شعبے کی جانب سے جاری کردہ ای میل میں تمام دفاتر کو کلر اسکیم پر مبنی درکار بورڈز کی تعداد اور تفصیلات طلب کرلی گئیں۔نئی کلر اسکیم کا فیصلہ قومی ایئر لائن کو نئی کارپوریٹ برانڈ پہچان دینے کے تحت کیاگیا ہے 

مزید پڑھیں :مائیکروفنانس سیکٹر، حجم 200 ارب روپےسےتجاوز

نئی کارپوریٹ برانڈ میں سبز اور سفید کلراسکیم کے بجائے سفید، ہلکا سبز اورڈارک گرے کلراسکیم استعمال کی جائے گی،کلراسکیم کے ساتھ اردو اور انگریزی میں تحریر الفاظ کاسائز بھی تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہناہے کہ نئی کلر اسکیم میں دفاتر کے باہر اور اندر بورڈز اور اسٹینڈز بھی تبدیل کیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں قومی ایئرلائن کی تمام اسٹیشنری، کراکری، گاڑیوں اور دیگر پر کلر اسکیم تبدل کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں سمیت مکمل نیٹ ورک کو نئی کارپوریٹ برانڈ پہچان پر مبنی منصوبے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے جائیں گے ۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے کلر اسکیم تبدیل کرنے کے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز کے دم (ٹیل) پر مارخور کا لوگو ں صرف جہازوں تک محدود ہے ، دفاتر اور دیگر مقامات پر کلر اسکیم ضرور تبدیل کی جارہی ہے تاہم دفاتر پر مارخور کا لوگو پینٹ نہیں کیا جائے گا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
قومی ائیرلائن پی آئی اے کی کلراسکیم تبدیل کرنےکا فیصلہ
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں