مائیکروفنانس سیکٹر، حجم 200 ارب روپےسےتجاوز

کراچی: پاکستان میں مائیکروفنانس سیکٹر کا حجم 200ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے ۔
پاکستانی مائیکروفنانس نیٹ ورک کے مطابق ملک میں 1.8 ارب کے مجموعی قرضوں کے ساتھ فعال قرض دہندگان کی تعداد 58 لاکھ ہے ، مائیکروفنانس بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس میں سیونگ کرنے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ ہے جن میں 18 کروڑ 60 لاکھ روپے جمع ہیں، قرض دہندہ کا اوسط فی کس حجم 48 ہزار 695 روپے جبکہ بچت کا اوسط حجم فی کس 6 ہزار 33 روپے ہے ،ملک بھر میں مختلف مائیکروفنانس بینکوں کی برانچوں کا نیٹ ورک بڑھ کر 3673 پوائنٹس تک پھیل چکا ہے ۔

مزید پڑھیں :ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سےمعیشت پردباؤ کم ہوگا: مودیز

واضح رہے کہ مائیکروفنانس بینک کے پھیلاؤ اور متاثر کن ترقی کی بنیاد پر پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک نے مائیکروفنانس بینکوں کے لیے 2020 تک 1 کروڑ قرض دہندگان کا بڑا ہدف رکھا ہے ، اس میں11 ملین انشورنس پالیسی رکھنے والے ، ڈپازٹ رکھنے والے 50 ملین افراد کے ساتھ وسائل کی رسائی کے مقامات بڑھا کر 4 لاکھ تک پہنچانا بھی شامل ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
مائیکروفنانس سیکٹر، حجم 200 ارب روپےسےتجاوز
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں