ہالینڈ میں انسانوں کےبعد گنگنانےوالی سڑکیں تیار

ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ میں حکام نے ٹریفک حادثات میں کمی اور سفر کو محفوظ بنانے کے لیے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے گنگنانے والی سڑک بنا ڈالی۔ ویسے تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے نت نئے انداز اپنائے اور قوانین وضع کیے جاتے ہیں لیکن ہالینڈ میں حادثات سے بچنے کے لیے منفرد انداز اختیار کیا گیا جس میں سفر کے ساتھ ساتھ دھنوں سے بھی لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے ۔روڈ سیفٹی کا یہ منصوبہ اپنے آپ میں ایک دلچسپ اور اچھوتا منصوبہ ہے ، گاڑی تیز چلانے کے شوقین افراد اپنی زندگیوں کو خطرات میں ڈال لیتے ہیں

مزید پڑھیں :ورزش کےدماغی فوائد اگلی نسل میں بھی منتقل ہوتےہیں

لیکن یہ سنگنگ روڈ تیز رفتاروں کو گنگنا کر انہیں مقررہ حد کی یاد دہانی کراتا ہے ۔اگر آپ اس سڑک پر سفر کررہے ہوں تو ٹائر جب روڈ پر لگے پیانو سے گزریں گے تو یہ ٹیونز بجنے لگتی ہیں لیکن یہ اسی صورت میں بجتی ہیں جب مقررہ حد کے مطابق گاڑی چل رہی ہو۔ اس روڈ پر حد رفتار 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ہالینڈ میں انسانوں کےبعد گنگنانےوالی سڑکیں تیار
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں