جما دینےوالی سردی اورجھلسا دینےوالی گرمی سے بچیں

ٹوکیو: سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ سخت سرد موسم امراض قلب اور پھیپھڑوں میں مبتلا افراد اور حد سے زیادہ گرم موسم گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کی شرح اموات میں اضافے کا باعث بنتا ہے ۔موسم کی تبدیلی کے ساتھ معمولی نزلہ زکام یا بخار تو عام سی بات ہے لیکن ماحولیاتی آلودگی، کمزور ہوتی اوزون تہہ اور بے موسم پگھلتے گلیشیئر سے موسمی تغیرات انسانی جانوں کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں جس کی حالیہ مثال ‘ ہیٹ اسٹروک ’ ہے جس نے گزشتہ موسم گرما میں صرف پاکستان میں سیکڑوں افراد کو لقمہ اجل بنا ڈالا تھا۔

مزید پڑھیں :ہالینڈ میں انسانوں کےبعد گنگنانےوالی سڑکیں تیار

سائنسی جریدے ‘رسک اینالیسس’ میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں موسم کی تبدیلی کے انسانی جسم پر اثرات کا مطالعہ کرنے والے سائنس دانوں نے آگاہ کیا ہے کہ سخت سردی اور گرمی کی لہر مختلف امراض کے شکار افراد کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے ۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ دل اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے سخت سرد موسم جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے جب کہ شدید گرمی گردوں کے مریضوں کے لیے موت پیغام لا سکتی ہے اس لیے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کرنا نہایت ضروری ہیں۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
جما دینےوالی سردی اورجھلسا دینےوالی گرمی سے بچیں
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں