دورۂ برطانیہ کے لیے اسکواڈ میں فواد عالم کی شمولیت پرعدم اتفاق

لاہور: آئرلینڈ وانگلینڈ سے ٹیسٹ میچز کیلیے سلیکٹرز اور کوچ کی مشاورت مکمل ہوگئی تاہم اسکواڈ کا اعلان اتوار کوہوگا جب کہ فواد عالم کی شمولیت پر اتفاق نہ ہو سکا۔
آئرلینڈ وانگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز کیلیے اسکواڈ کے حوالے سے انضمام الحق کی زیرسربراہی سلیکشن کمیٹی کی ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے گزشتہ روز بھی مشاورت جاری رہی،کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان اتوارکوہوگا۔ذرائع کے مطابق فخرزمان اور اظہر علی کے ساتھ ایک اضافی اوپنر امام الحق کو بھی شامل کیے جانے کا امکان روشن ہے ، مڈل آرڈر میں بابر اعظم، اسد شفیق اور حارث سہیل کو جگہ ملے گی، وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر کپتان سرفراز احمد موجود ہوں گے ۔

مزید پڑھیں  39میچزمیں ناقابل شکست رہ کربارسلونا نے38 سال پرانا ریکارڈ توڑدیا

اسپن کے شعبے میں شاداب خان کے ساتھ محمد اصغر اور بلال آصف میں سے کسی ایک کو جگہ ملے گی، فہیم اشرف ٹیم میں بولنگ آل راؤنڈر کا خلا پُرکریں گے ،پیس بیٹری میں محمد عامر،حسن علی، محمد عباس اور راحت علی شامل ہونگے ، میر حمزہ کا نام بھی زیر غور ہے ۔فواد عالم کو شامل کرنے پر سلیکٹرز اور مینجمنٹ میں اتفاق نہیں پایا جاتا،لہذا سعد علی کو موقع دیا جاسکتا ہے ، دوسری طرف ممکنہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ گذشتہ روز بھی جاری رہا، وارم اپ اور فٹنس ڈرلز کا طویل سیشن کرنے کے بعد گراؤنڈ فیلڈنگ میں پلیئرز نے پک اینڈ تھروکی مشقوں میں حصہ لیا۔نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کی بھی خوب پریکٹس ہوئی،اتوار کو تربیتی کیمپ کا آخری روز ہے ، واحد سیشن 9:45 سے 11:45تک ہوگا،18سے 22اپریل تک ٹور کیلیے منتخب اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ہی ٹریننگ کریں گے جب کہ قومی ٹیم 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
دورۂ برطانیہ کے لیے اسکواڈ میں فواد عالم کی شمولیت پرعدم اتفاق
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں