شاپنگ اسٹورکی مرمت کےدوران بندرکی ممی برآمد

واشنگٹن: امریکا میں واقع سو سال قدیم سپر اسٹور کی ازسرنو تعمیر کے دوران “ایئر ڈکٹ” سے بندر کی ممی برآمد ہوئی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر قائم میننیا پولس کے صفحے پر شائع کی گئی بندر کی ممی کی تصویر نے ماہرین کو حیران کردیا۔ یہ تصویر قدیم سپر اسٹور کی ازسرنو تعمیر کے دوران کام کرنے والے ایک مزدور نے شائع کی جس کا دعوی ہے کہ بندر کی ممی سپر اسٹور کی چھت پر واقع ہوا کے لیے تعمیر کیے گئے ایک ڈکٹ سے ملی ہے ۔تصویر میں بندر کے ڈھانچے کو مکمل طور پر درست حالت میں دیکھا جا سکتا ہے

مزید پڑھیں :جما دینےوالی سردی اورجھلسا دینےوالی گرمی سے بچیں

تاہم اس کا رنگ زرد مائل ہے جس کی وجہ سے اسے Bananafied Mummy بھی کہا جا رہا ہے گویا اس بندر کو اُن کی مرغوب غذا کیلوں سے حنوط کیا گیا ہو۔ بندر کے اسٹور کی چھت پر واقع ایئر ڈکٹ میں پھنسنے اور ڈھانچے کے اصل حالت میں پائے جانے کو حیرت انگیز واقعہ کہا جا رہا ہے جس کی تحقیقات ہونا نہایت ضروری ہے ۔سوشل میڈیا پر تصویر جاری ہونے کے بعد صارفین نے 50 کی دہائی میں اسی اسٹور میں پالتو جانوروں کی خرید و فروخت سے متعلق اشتہارات شائع کیے جس سے پتا چلا کہ یہ بندر اسی دوران اسٹور سے باہر نکلنے کی کوشش میں ایئر ڈک میں پھنس کر مرگیا ہوگا۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
شاپنگ اسٹورکی مرمت کےدوران بندرکی ممی برآمد
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں