قومی کرکٹ ٹیم کےدورہ انگلینڈ کیلئے16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 11 مئی کو کھیلے گی ، 16 رکنی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے
ٹیم میں شامل نہ ہونے والے کسی بھی کھلاڑی کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،چیف سیلکٹر انضمام الحق کی پریس کانفرنس 
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پانچ روزہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور دیگر صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے اسکواڈ میں سرفراز احمد، اظہر علی ، سمیع اسلم ، حارث سہیل، بابر اعظم ، فخر زمان، امام الحق، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان اور محمد عامر شامل ہیں۔ نوجوان کھلاڑی محمد عباس، سعد علی، حسن علی، فہیم اشرف اور راحت علی کو بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :دورۂ برطانیہ کے لیے اسکواڈ میں فواد عالم کی شمولیت پرعدم اتفاق

اس سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے مشاورت کی تھی اور پانچ روزہ کیمپ مکمل ہونے کے بعد 25 میں سے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔جب کہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 مئی سے ہوگا اور دوسرے ٹیسٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا ۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس میں سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اضافی کھلاڑی بھیجنے کی اجازت دینے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں شامل نہ ہونے والے کسی بھی کھلاڑی کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
قومی کرکٹ ٹیم کےدورہ انگلینڈ کیلئے16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں