ایرانی برتاؤ کےخلاف دنیا مضبوط موقف اپنائے:شاہ سلمان

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ظہران میں اتوار کو انتیسویں عرب سربراہ جلاس کا افتتاح کردیا ہے ۔ عرب لیگ کا یہ سربراہ اجلاس شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ثقافتی مرکز میں ہورہا ہے ۔
شاہ سلمان نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ ’’مسئلہ فلسطین ہمارا اوّلین ایشو ہے اور ہم اس کو ہمیشہ مقدم جانیں گے ‘‘۔ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی۔

مزید پڑھیں :دوران پرواز بال پوائنٹ سےایئرہوسٹس کویرغمال بنالیا

انھوں نے عرب لیگ کے اس سربراہ اجلاس کو “القدس کانفرنس” سے موسوم کیا ہے تاکہ دنیا بھر میں ہر کسی کو یہ باور کرایا جاسکے کہ فلسطین عرب عوام کے ضمیر میں جاگزیں ہے ۔ شاہ سلمان نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ مشرقی القدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے ۔انھوں نے فلسطینیوں کے لیے 20 کروڑ ڈالرز کی امداد کا علان کیا ہے ۔اس میں سے پانچ کروڑ ڈالرز فلسطینی مہاجرین کی ذمے دار اقوام متحدہ کی ایجنسی اُنروا کو دیے جائیں گے اور پندرہ کروڑ ڈالرز مقبوضہ القدس میں اسلامی وقف اسپورٹ پروگرام کے لیے دیے جائیں گے ۔سعودی فرماں روا نے خطے میں ایران کے توسیع پسندانہ کردار کے خلاف اقوام متحدہ کا ایک مضبوط مؤقف اپنانے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔ان کے بہ قول ایران کے اس کردار کی وجہ سے خطے میں بد امنی پھیل رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ عرب قومی سلامتی ایک مکمل اور ناقابل تقسیم نظام ہے ۔انھوں نے عرب قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ایک منصوبہ پیش کیا۔انھوں نے ایک عرب کلچرل سمٹ کے قیام کے لیے سمجھوتے کا بھی خیر مقدم کیا ہے ۔کانفرنس کے آغاز پر میزبان سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے اپنی افتتاحی تقریر میں ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔’ہم ایران کی جانب سے عرب خطے میں کی جانے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کی ان ممالک میں بے جا مداخلت کو بھی مسترد کرتے ہیں۔‘انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں ایرانی برتاؤ روکنے کے لیے مضبوط موقف اختیار کرے ۔لیبیا کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے لیبیا کی خود مختاری کو یقینی بنانے کی حمایت کی۔ شاہ سلمان نے کہا کہ تمام عرب ممالک ایک یونٹ ہیں اور انہیں ٹکروں میں تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
ایرانی برتاؤ کےخلاف دنیا مضبوط موقف اپنائے:شاہ سلمان
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں