بھارت: رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ زیادتی کےالزام میں گرفتار

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے اترپردیش میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگرکوگزشتہ سال نوکری کاجھانسہ دے کر17سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔
گزشتہ ہفتے متاثرہ لڑکی کی طرف سے ریاستی وریراعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر خودسوزی کی کوشش کے بعد بااثرسیاسی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا جس کے اگلے ہی روز متاثرہ لڑکی کا والد پولیس حراست میں تشددکے باعث ہلاک ہوگیاتھا۔

مزید پڑھیں :کشمیری ظالموں کوجلد پیچھےدھکیل دیں گے: خامنہ ای

سینٹرل بیوروآف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے کلدیپ سنگھ سینگرکی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے انھیں7روزہ جوڈیشل ریمانڈپربھیج دیا۔سی بی آئی کے ترجمان کے مطابقسی بی آئی کے ترجمان کے مطابق ہم نے اس معاملے کی جاری تفتیش کے دوران ایک خاتون ششی سنگھ کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے ۔متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کاکہناہے کہ اسے نوکری کاجھانسہ دے کرزیادتی کانشانہ بنایاگیا۔واضح رہے کہ جموں وکشمیرمیں 8سالہ بچی سے زیادتی کے ساتھ ساتھ اترپردیش میں17سالہ لڑکی سے زیادتی کاواقعہ سامنے آنے کے بعد بھارت میں شدیدردعمل سامنے آیاہے اورمودی سرکارپرملزمان کیخلاف کارروائی کیلیے دباؤ بڑھا ہے جن کی جماعت پررکن اسمبلی کوتحفظ دینے کاالزام لگایا جارہاہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
بھارت: رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ زیادتی کےالزام میں گرفتار
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں