جاپان:روبوٹ بھی میئرکےانتخابات میں حصہ لے گا

ٹوکیو: ٹیکنالوجی اور روبوٹس کی سرزمین جاپان سے خبر آئی ہے کہ وہاں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پر مبنی پہلے امیدوار نے میئر کے مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے ۔دنیا بھر میں یہ بحث چل پڑی ہے کہ روبوٹس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسانوں کی ملازمتوں کو لے اڑیں گے اور اس سے بے روزگاری بڑھے گی لیکن کیا یہ بات حیرت انگیز نہیں کہ جاپان میں مصنوعی ذہانت پر مشتمل ایک فرضی شخصیت نے شہر کے میئر کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں :حملےکی صورت میں مدد کے لئےبلانے والا زیور

اگرچہ اب بھی مصنوعی ذہانت کو اونچے عوامی عہدوں کے لیے موزوں قرار دینے کا کوئی قانون نہیں بن سکا ہے تاہم ٹوکیو کے نواحی علاقے ٹاما سٹی میں بلدیاتی امور میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کردار کو بڑھانے کی کوشش کی ہے اور اسے ‘آرٹیفیشل انٹیلی جنس میئر’ یا ‘اے آئی میئر’ کا نام دیا گیا ہے ۔اس کا مقصد یہ ہے کہ انسانی افسران کی جگہ مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر بلدیاتی امور کا فیصلہ کریں گے اور اس طرح بہت شفاف اور منصفانہ اور غیر جانب دارانہ فیصلے کیے جاسکیں گے جن سے ہر باشندہ یکساں طور پر مستفید ہوسکے گا۔میئر بننے کے امیدوار میشی ہیٹو ماتسوڈا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں پہلی بار مصنوعی ذہانت انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
جاپان:روبوٹ بھی میئرکےانتخابات میں حصہ لے گا
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں