وزیراعظم بڑے بھائی ہیں وہ جوچاہیں کہتے رہیں:چیئرمین سینیٹ

لاہور: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں وہ جو چاہیں کہتے رہیں۔
لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیر اعظم ان کے بارے میں کچھ بھی کہتے رہیں، وہ بڑے بھائی ہیں، میں نے ابھی تک ایسا کوئی کام نہیں کیا جو وزیراعظم کو اچھا نہ لگے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور میرا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔

مزید پڑھیں :جیوملازمین کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی،میرشکیل الرحمان سپریم کورٹ طلب

واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بحیثیت سینیٹر اور چیئرمین سینیٹ انتخاب پر صادق سنجرانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، ایک جلسے کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ چیئرمین سینٹ کی کوئی عزت نہیں لہٰذا اپوزیشن دوسرا چیئرمین لائے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
وزیراعظم بڑے بھائی ہیں وہ جوچاہیں کہتے رہیں:چیئرمین سینیٹ
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں