کشمیری ظالموں کوجلد پیچھےدھکیل دیں گے: خامنہ ای

اسلام آباد: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اْمید ہے کشمیری عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنے والوں کو پیچھے دھکیل دیں گے ۔
مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے ۔ تہران میں شب معراج کی تقریب سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ اْمید ہے کشمیری عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنے والوں کو پیچھے دھکیل دینگے

مزید پڑھیں :ایرانی برتاؤ کےخلاف دنیا مضبوط موقف اپنائے:شاہ سلمان

اور مستقبل قریب میں دشمن کو نیچا دکھا دیں گے ۔آیت اللہ خا منہ ای نے کہا کہ تحریک حریت اور عزم و استقلال کے نتیجے میں قابضین کا پسپا ہونا قدرت کی نشانی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر، عراق، افغانستان، شام ، فلسطین، میانمار کے عوام اپنی جدوجہد کے نتیجے میں جلد دشمنوں کو پیچھے دھکیل دیں گے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
کشمیری ظالموں کوجلد پیچھےدھکیل دیں گے: خامنہ ای
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں