کچھووں کا واپس اپنی جائے پیدائش پرپہنچنےکا معما حل

نارتھ کیرولائنا: یہ ایک حیرت انگیز بات ہے کہ کچھوے وہیں انڈے دینے آتے ہیں جہاں وہ آنکھ کھولتے ہیں۔ سائنس دانوں نے اب یہ معما حل کرلیا ہے ۔کچھووں کے ماہرین نے طویل وقت لگا کر یہ بات نوٹ کی ہے کہ جس ساحل پر کچھوے انڈوں میں سے باہر آتے ہیں، ان میں موجود مادائیں بالغ ہونے پر انڈے دینے کے لیے اسی ساحل کا رخ کرتی ہیں، تاہم اس کی سائنسی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔ اب دریافت ہوا ہے کہ اس کی وجہ زمینی مقناطیسی میدان ہے ۔ کچھوے کے بچے جس ساحل پر پیدا ہوتے ہیں

مزید پڑھیں :لندن : شوگر کی بیماری پیدا کرنے والا جین دریافت

وہ وہاں کے ارضی مقناطیسی خطوط اپنے دماغ میں محفوظ کرلیتے ہیں۔ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لوگر ہیڈ سمندری کچھوے کے ایک ہی ساحل پر جنم لینے والے بچے جینیاتی طور پر ایک دوسرے سے مماثلت رکھتے ہیں۔امریکا میں چیپل ہِل میں واقع یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا میں حیاتیات کے پروفیسر کینتھ لومین نے برسوں کے غور اور تحقیق کے بعد کہا ہے کہ لوگر ہیڈ کچھوے بحرِ اوقیانوس کے دو کناروں کے درمیان آتے اور جاتے رہتے ہیں اور یہ بہت دلچسپ جاندار ہیں۔ ان میں سے جو کچھوا جس ساحل پر پیدا ہوتا ہے وہ وہیں لوٹ کر آتا ہے یا پھر اسی ساحل پر جاتا ہے جس کا مقناطیسی میدان اس سے مشابہ ہوتا ہے ۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
کچھووں کا واپس اپنی جائے پیدائش پرپہنچنےکا معما حل
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں