سلمان خان کا بیرون ملک سفری اجازت کیلئےعدالت سےرجوع

جودھ پور: بالی وڈ دبنگ سلمان خان نے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے عدالت میں درخواست جمع کرادی۔ منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے جودھ پور کی عدالت میں درخواست جمع کرائی جس میں استدعا کی کہ انہیں فلم کی شوٹنگ کیلئے 4 مختلف ممالک جانا ہے اس لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کیس میں 5 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔اداکار ان دنوں ضمانت پر رہا ہیں تاہم عدالت نے ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ جودھ پور کی عدالت نے اسی مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان سیف علی خان، تبو، نیلم اور سونالی باندرے کو مقدمے سے رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

مزید پڑھیں :وقت کےضیاع کیوجہ سےسوشل میڈیا کوخیرآباد کہا:کنگنا

اداکار سلمان خان سمیت نامزد دیگر اداکاروں پر الزام تھا کہ انہوں نے 1998 میں راجھستان کے گاؤں بشنوئی میں فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ کی شوٹنگ کے دوران 2 نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔مقامی گاؤں کے افراد نے ہرن کے شکار پر سلمان خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور اپیل کی کہ ملزمان کو سخت سزا دی جائے۔راجسھتان کے گاؤں بشنوئی کے لوگ کالے ہرن کی تعظیم کرتے ہیں اور انڈین وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق کالے ہرن کا شکار غیرقانونی ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 6 سال قید ہے۔سلمان خان اور دیگر اداکاروں کے خلاف تقریباً 20 سال تک کیس زیر سماعت رہا اور 5 اپریل کو جودھ پور کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 52 سالہ سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا

Summary
Review Date
Reviewed Item
سلمان خان کا بیرون ملک سفری اجازت کیلئےعدالت سےرجوع
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں