فرانس نےبشارالاسد کواپنےبڑے سِول اعزاز سےمحروم کردیا

فرانس نے شام کے صدر بشار الاسد سے اپنا سِول اعزاز Legion of Honour واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مذکورہ اعزاز فرانس کا ایک اہم ترین ایوارڈ شمار کیا جاتا ہے ۔
فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق بشار سے یہ اعزاز واپس لینے کا فیصلہ تادیبی کارروائی کے طور پر کیا گیا ہے ۔بشار الاسد نے 2001ء میں الیزے پیلس میں منعقد ایک تقریب میں فرانس کے سابق صدر یاک شیراک سے Legion of Honour کا اعزاز وصول کیا تھا۔بشار کو مذکورہ اعزاز سے محروم کرنے کا اقدام ہفتے کے روز فرانس کی اُن میزائل حملوں میں شرکت کے چند روز بعد سامنے آیا ہے

مزید پڑھیں :روس نےکیمیائی حملوں کےشواہد مٹانےکا الزام مسترد کردیا

جن میں شام کے عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی رواں ماہ غوطہ شرقیہ کے شہر دوما میں ہونے والے کیمیائی ہتھیاروں کے حملے پر بشار الاسد کی سرزنش کے طور کی گئی تھی۔

Summary
Review Date
Reviewed Item
فرانس نےبشارالاسد کواپنےبڑے سِول اعزاز سےمحروم کردیا
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں