وقت کےضیاع کیوجہ سےسوشل میڈیا کوخیرآباد کہا:کنگنا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے دوری کیوجہ بتا دی۔منگل کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میری سوشل میڈیا سے دوری کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن میرے نزدیک سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اس کا استعمال وقت کا ضیاع ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھے اکاؤنٹ کھولنے کا کہتے ہیں کیوں کہ کچھ کمپنیز اپنی پروڈکٹس کی تشہیر کے لیے میرا سہارا لینا چاہتی ہیں کیوں کہ اْن کے نزدیک میرا سوشل میڈیا پر ہونا بہت ضروری ہے جو کہ میرے مطابق درست نہیں

مزید پڑھیں :ماہرہ خان کی میک اپ آرٹسٹ کےہمراہ ویڈیوکی دھوم مچ گئی

میں اپنی زندگی میں اس کام کی تشہیر نہیں چاہوں گی جس میں میں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔اداکارہ نے کہا کہ میں ایسا ہرگز نہیں چاہتی کہ کوئی میری (سوشل میڈیا یا کسی اور پلیٹ فارم پر) نمائندگی کرتے ہوئے میری مصروفیات بیان کرے۔اداکارہ کنگنا رناوت فلم ’’مانی کرنیکا:دا کوئین آف جھانسی‘‘ میں دکھائی دیں گی

Summary
Review Date
Reviewed Item
وقت کےضیاع کیوجہ سےسوشل میڈیا کوخیرآباد کہا:کنگنا
Author Rating
51star1star1star1star1star

اپنا تبصرہ بھیجیں