سعودی عرب پر حملے کیلئے ایران نے یمنی کی خفیہ مدد کی‘ امریکہ

نیویارک: اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ نکی ہیلی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے سعودی عرب پر حملے کے لیے یمن کے حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کیے ۔ نکی ہیلی نے ایک بیلسٹک میزائل کے باقیات صحافیوں کو دکھائے جو گذشتہ ماہ ریاض ہوائی اڈے کے قریب گرائے گئے ۔انھوں نے مزید پڑھیں

کابل‘ جھڑپیں ‘ 18سکیورٹی گارڈ سمیت 31 ہلاک کردئیے گئے

کابل: افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 18سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ فورسز کے آپریشن میں 13 جنگجو بھی مارے گئے ۔ہلمند کے گورنر حیات اللہ حیات نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکار ضلع گریشک کے ایک دور دراز علاقے میں منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے مزید پڑھیں

امریکہ کا شام پر حملہ‘ 20 داعشی مارے گئے‘ 38 کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

شام، بغداد: شام میں امریکی اتحاد کی حمایت یافتہ اپوزیشن فورسز نے دہشتگرد تنظیم داعش کے 20 جنگجوؤں کو ہلاک جبکہ متعدد کو حراست میں لیا۔دوسری جانب عراقی حکومت نے داعش کے 38 جنگجوؤں کوپھانسی دیدی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام اور عراق میں داعش کے خلاف لڑنے والے اتحاد کا کہنا مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کا نیب کو ہسپتال بنانے کا مشورہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ آج کل ملزمان کی طرف سے پیش کی جانے والی میڈیکل رپورٹس پرعدالتیں محتاط ہوچکی ہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پی پی رہنما شرجیل میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ مزید پڑھیں

حدیبیہ کیس کے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ‘ نیب کی رٹ خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل مسترد کردی۔ سپریم کورٹ میں حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے نیب اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ سنادیا۔ سپریم کورٹ نے نیب کی اپیل زائد المیعاد ہونے کی بنیاد پر مزید پڑھیں

ایم کیو ایم پاکستان کے رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد پاشا کو حراست میں لے لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد پاشا کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار کر لیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد پاشا کو ڈرائیور سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اسٹیڈیم روڈ سے حراست میں لے لیا۔ شاہد پاشا ایم کیو ایم پاکستان کے مزید پڑھیں

روپے کے ریٹ مزید گرانے کی گنجائش ہے ، آئی ایم ایف

اسلام آباد: پاکستان میں آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ہیرالڈ فنگر نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف کے دباؤ کا نتیجہ نہیں، روپے کی قدر میں مزید کمی کی گنجائش ہے ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کا کہنا ہے کہ پاکستان کی رواں مالی سال جی ڈی مزید پڑھیں

ڈالر کی قدر کو روکنےکے لئے اسٹیٹ بینک مداخلت پر مجبور

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مداخلت کے بعد پاکستانی روپے کی قدر 111روپے کی کی سطح سے تو گر گئی مگر اس وقت بھی انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 110 روپے کی بلند سطح پر برقرار ہے ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں مزید پڑھیں

پریانکا چوپڑا کی ایک منٹ میں ایک کروڑ کی کمائی

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاایوارڈ شو میں ڈانس پرفارمنس کے دوران چند منٹوں میں کروڑوں کمائیں گی۔ سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ پریانکا چوپڑا کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے ان کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی ہے ۔ بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ مزید پڑھیں

آسکر ایوارڈ کیلیے پاکستانی فلموں کی نامزدگی بہت بڑی کامیابی ہے ، سوہائے علی ابڑو

لاہور: اداکارہ وماڈل سوہائے علی آبڑو نے کہا ہے کہ آسکرایوارڈ کیلیے پاکستانی فلموں کی نامزدگی بہت بڑی کامیابی ہے جب کہ منفرد موضوعات پربننے والی ایکشن ، رومانس اورمزاح سے بھرپورفلمیں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ آسکرایوارڈز تک پاکستانی فلموں مزید پڑھیں